بدھ 15 اپریل 2026 - 12:01
سربراہ حوزہ علمیہ ایران؛ علماء “جہادِ تبیین” کے ذریعے دشمن کی سازشیں ناکام بنائیں

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے موجودہ حساس حالات کو ایک تاریخی جنگ قرار دیتے ہوئے علماء و روحانیت سے فعال کردار ادا کرنے، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور دشمن کی فکری سازشوں کو ناکام بنانے کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے موجودہ حساس حالات کو ایک تاریخی جنگ قرار دیتے ہوئے علماء و روحانیت سے فعال کردار ادا کرنے، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور دشمن کی فکری سازشوں کو ناکام بنانے کی اپیل کی ہے۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ موجودہ مرحلہ ایک نہایت اہم اور تاریخی جنگ کا درجہ رکھتا ہے، جس میں علماء کا مؤثر اور فعال کردار انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ ولایت کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کریں اور حکومتی ذمہ داران کے ساتھ ساتھ فوجی اور انتظامی اداروں کی بھرپور حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کو میدان میں عوام کے ساتھ رہتے ہوئے “جہادِ تبیین” اور “بلاغِ مبین” کے ذریعے دشمن کی جنگِ شناختی (cognitive warfare) کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے اہم ذمہ داری قومی اتحاد و یکجہتی کو مضبوط کرنا، معاشرے میں معنویت کو فروغ دینا، دعا اور توکلِ الٰہی کی فضا کو عام کرنا اور اہل بیت علیہم السلام سے توسل کو بڑھانا ہے۔

انہوں نے مرکزِ مدیریت حوزہ ہائے علمیہ کی جانب سے عوام کو ذمہ داران پر اعتماد برقرار رکھنے اور قومی وحدت کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم کی پیروی سب پر لازم ہے۔

بیان کے آخر میں انہوں نے انقلاب اسلامی کے عظیم شہداء، بالخصوص سید الشہداء انقلاب اسلامی، دیگر بلند مرتبہ شہداء اور امام شہیدؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حق کو باطل پر کامل غلبہ عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha